اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے 16 جنوری 2023 سے قبل داخلہ لینے والے میڈیکل اور ڈینٹل پوسٹ گریجویٹ طلبہ اور ڈگری ہولڈرز کے لیے اہم ریلیف کا اعلان کر دیا ہے۔پی ایم ڈی سی کونسل نے 7 جنوری 2026 کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ ایسے تمام طلبہ جو 16 جنوری 2023 تک داخلہ لینے والے یا ڈگری مکمل …
پی ایم ڈی سی کا بڑا ریلیف میڈیکل و ڈینٹل پوسٹ گریجویٹ طلبہ / ڈگری ہولڈرز کے لیے اہم اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے 16 جنوری 2023 سے قبل داخلہ لینے والے میڈیکل اور ڈینٹل پوسٹ گریجویٹ طلبہ اور ڈگری ہولڈرز کے لیے اہم ریلیف کا اعلان کر دیا ہے۔پی ایم ڈی سی کونسل نے 7 جنوری 2026 کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ ایسے تمام طلبہ جو 16 جنوری 2023 تک داخلہ لینے والے یا ڈگری مکمل کرنے والے طلبہ اور ڈگری ہولڈرز ہوں ان کو پی ایم ڈی سی ڈگری ایوارڈ ہونے کے بعد رجسٹر کرے گی۔
جو ایم ایس،ایم ڈی،ایم ڈی ایس،ایم پی ایچ آئی ایل،پی ایچ ڈی،ایف سی پی ایس،ایم سی پی ایس اور مختلف ڈپلومہ پروگرامز، جو پاکستانی جامعات، اداروں اور کالج اف فزیشن اینڈ سرجنز آف پاکستان(سی پی ایس پی )سے حاصل کیے گئے ہوں۔تاہم 16 جنوری 2023 کے بعد داخلہ لینے والے طلبہ اور ڈگری ہولڈرز کے لیے لازم ہوگا کہ ان کا ڈگری جاری کرنے والا ادارہ پی ایم ڈی سی سے منظور شدہ ہو اور اس کا تربیتی مرکز پی ایم ڈی سی ایکٹ 2022 کی دفعہ 25 کے تحت تسلیم شدہ ہو۔پی ایم ڈی سی نے اہل امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ رجسٹریشن کے لیے متعلقہ طریقہ کار کے مطابق رجسٹریشن کے لئے کارروائی مکمل کریں۔








