لاہور۔1مارچ (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1183ٹریفک حادثات میں 10افراد جاں بحق1348زخمی ہوگئے ۔ترجمان ریسکیو1122کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1183ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 668افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔680معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (71فیصد)موٹر …
پنجاب بھرمیں 1183ٹریفک حادثات میں 10افراد جاں بحق1348زخمی ہوگئے

مزید خبریں
لاہور۔1مارچ (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1183ٹریفک حادثات میں 10افراد جاں بحق1348زخمی ہوگئے ۔ترجمان ریسکیو1122کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1183ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 668افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔680معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (71فیصد)موٹر سائیکلوں کی ہے۔
ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 763ڈرائیوز،60کم عمرڈرائیور،433مسافراور162پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ240ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت280متاثرین کے ساتھ پہلے،
ملتان74حادثات میں 83متاثرین کے ساتھ دوسر ے،فیصل آباد 73حادثات میں 81متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1358متاثرین میں 1101مرد اور257خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1201موٹرسائیکل،103آٹورکشے،166کاریں،39وین،08مسافر بسیں،37ٹرک اور74دوسری اقسام کی گاڑیاں متاثر ہوئیں۔








