صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ایران کی اعلیٰ قیادت کے دیگر ارکان کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ان کے ہمراہ ایران کی اعلیٰ قیادت کے دیگر ارکان کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر …

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ان کے ہمراہ ایران کی اعلیٰ قیادت کے دیگر ارکان کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت نے اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر نے کہا کہ پاکستان اس غم کی گھڑی میں ایرانی قوم کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کے دکھ میں برابر کا شریک ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس قد و قامت کے رہنما اور دیگر اعلیٰ شخصیات کا انتقال نہ صرف ایران بلکہ پوری مسلم دنیا میں گہرے دکھ کا باعث بنے گا۔صدر نے مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ ایران کے عوام کو اس مشکل وقت میں صبر جمیل اور استقامت عطا فرمائے۔

مزید خبریں