ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا ہولی کے تہوار پر تہنیتی پیغام

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے ملک بھر میں مقیم ہندو برادری کو ہولی کے پرمسرت تہوار کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تہوار رنگوں، مسرتوں اور باہمی الفت کا پیامبر ہے، ہولی نہ صرف خوشی منانے کا دن ہے بلکہ یہ معاشرے میں محبت، رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ کی علامت بھی ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ …

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے ملک بھر میں مقیم ہندو برادری کو ہولی کے پرمسرت تہوار کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تہوار رنگوں، مسرتوں اور باہمی الفت کا پیامبر ہے، ہولی نہ صرف خوشی منانے کا دن ہے بلکہ یہ معاشرے میں محبت، رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ کی علامت بھی ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں قومی دھارے کا قابل قدر حصہ ہیں اور ملکی ترقی و خوشحالی میں ان کا کردار لائق تحسین ہے۔

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ آئینِ پاکستان ہر شہری کو مساوی حقوق اور مذہبی آزادی کی مکمل ضمانت فراہم کرتا ہے جس پرعملدرآمد ریاست کی ذمہ داری ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ باہمی احترام اور برداشت ہی ایک مضبوط اور متحد قوم کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہولی کا تہوار ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ ہم نفرتوں کو پسِ پشت ڈال کر محبت، امن اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ تہوار ہندو برادری کے لیے خوشیوں اور کامیابیوں کا پیغام لائے گا اور ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کو مزید مستحکم کرے گا۔

مزید خبریں