اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):اوگرا نے واضح کیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں کسی نئے اضافے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا، قیمتوں میں اضافے سے متعلق گردش کرنے والی تمام خبریں اور افواہیں درست نہیں۔ ترجمان اوگرا کے بدھ کو جاری بیان کے مطابق مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتیں مقررہ طریقۂ کار کے مطابق …
قیمتوں میں اضافے سے متعلق گردش کرنے والی افواہیں درست نہیں، اوگرا

مزید خبریں
اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):اوگرا نے واضح کیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں کسی نئے اضافے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا، قیمتوں میں اضافے سے متعلق گردش کرنے والی تمام خبریں اور افواہیں درست نہیں۔ ترجمان اوگرا کے بدھ کو جاری بیان کے مطابق مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتیں مقررہ طریقۂ کار کے مطابق ہر ماہ کی یکم تاریخ سے مؤثر طور پر صرف ماہانہ بنیاد پر جاری کی جاتی ہیں۔
عوام سے گزارش ہے کہ اوگرا کی مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، اگر کہیں زائد قیمت وصول کرنے یا قیمتوں میں ردوبدل کی شکایت ہو تو اس کی اطلاع فوری کارروائی کے لیے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اوگرا ملک بھر میں ایل پی جی مارکیٹ میں صارفین کے مفادات کے تحفظ، شفافیت اور قواعد کی پابندی یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔








