قومی اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول تبدیل، جمعہ کے بجائے جمعرات کو ہوگا

اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دن اور وقت میں تبدیلی کر دی ہے ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز اور باضابطہ سرکلر کے مطابق اسمبلی کا جو اجلاس پہلے جمعہ، 13 مارچ 2026 کو صبح 11:00 بجے ہونا تھا، وہ اب کل جمعرات، 12 مارچ 2026 کو سہ پہر 3:00 …

اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دن اور وقت میں تبدیلی کر دی ہے ۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز اور باضابطہ سرکلر کے مطابق اسمبلی کا جو اجلاس پہلے جمعہ، 13 مارچ 2026 کو صبح 11:00 بجے ہونا تھا، وہ اب کل جمعرات، 12 مارچ 2026 کو سہ پہر 3:00 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا ۔

یہ تبدیلی قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط (Rules of Procedure and Conduct of Business, 2007) کے قاعدہ 49 کے ذیلی قاعدہ (2) کے تحت تفویض کردہ اختیارات کی روشنی میں کی گئی ہے ۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس تبدیلی کے حوالے سے تمام اراکینِ قومی اسمبلی، وفاقی وزرا ، وزرا مملکت، مشیران اور متعلقہ اداروں کو مطلع کر دیا ہے تاکہ اراکین کی بروقت شرکت کو یقینی بنایا جا سکے ۔