وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے صدر پاکستان مسلم لیگ ن و اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے ملاقات کی اور آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال ، امن و امان کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے صدر پاکستان مسلم لیگ ن و اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے صدر پاکستان مسلم لیگ ن و اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے ملاقات کی اور آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال ، امن و امان کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔یہاں جاری بیان کے مطابق صدر مسلم لیگ ن و اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر شاہ غلام نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو آزاد کشمیر کے دورے کی دعوت دی۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے دعوت قبول کرتے ہوئے عید الفطر کے بعد آزاد کشمیر دورے کی یقین دہانی کرائی۔








