وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان اور پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی۔
وزیراعظم سے انجینئر امیر مقام کی ملاقات، عوامی فلاح کے منصوبوں کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان اور پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی۔پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے عوامی فلاح کے منصوبوں کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ ن کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔








