اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):چین کے نائب وزیر تجارت لی چنگ گانگ نے کہا ہے کہ چین اور امریکا کے درمیان اقتصادی و تجارتی مذاکرات میں بعض امور پر ابتدائی اتفاق رائے طے پاگیا ہے۔سی جی ٹی این کے مطابق چین اور امریکا کے درمیان اقتصادی و تجارتی مذاکرات پیرس میں ہوئے ۔ چین کے نائب وزیر تجارت اور بین الاقوامی تجارت کے نمائندے لی چنگ گانگ نے کہا کہ …
چین اور امریکا کے درمیان اقتصادی و تجارتی مذاکرات میں بعض امور پر ابتدائی اتفاق رائے طے پاگیا ہے، چینی نائب وزیر تجارت

مزید خبریں
اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):چین کے نائب وزیر تجارت لی چنگ گانگ نے کہا ہے کہ چین اور امریکا کے درمیان اقتصادی و تجارتی مذاکرات میں بعض امور پر ابتدائی اتفاق رائے طے پاگیا ہے۔سی جی ٹی این کے مطابق چین اور امریکا کے درمیان اقتصادی و تجارتی مذاکرات پیرس میں ہوئے ۔ چین کے نائب وزیر تجارت اور بین الاقوامی تجارت کے نمائندے لی چنگ گانگ نے کہا کہ فریقین کے درمیان گہرائی کے ساتھ واضح اور تعمیری مذاکرات ہوئے اور بعض امور پر ابتدائی اتفاق رائے طے پایا گیا ہے، آئندہ مرحلے میں دونوں فریق مذاکراتی عمل کو جاری رکھیں گے۔
لی چنگ گانگ نے کہا کہ مذاکرات کے موجودہ دور میں دو طرفہ ٹیرف کی سطح اور دو طرفہ محصولات اور متعلقہ غیر ٹیرف اقدامات سے متعلق ممکنہ انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی فریق نے اپنے تازہ ترین ٹیرف اقدامات میں ایڈجسٹمنٹ اور آئندہ کے ممکنہ اقدامات سے آگاہ کیا جبکہ چین نے اس سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ فریقین نے دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا اور دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کو فروغ دینے کے لیے ورکنگ میکانزم کے قیام پر تبادلہ خیال کیا۔
چین کے خلاف تجارت اور سرمایہ کاری پر امریکی پابندیوں کے حوالے سے، بالخصوص چین سے متعلق سیکشن 301 کی دو تحقیقات کے آغاز کے جواب میں، لی چنگ گانگ نے کہا کہ چین نے مذاکرات کے دوران اس پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ لی چنگ گانگ کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے دوران چین اور امریکا نے اس بات کو مزید تسلیم کیا کہ مستحکم اقتصادی اور تجارتی تعلقات نہ صرف دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں بلکہ عالمی معیشت کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔








