نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے ایران کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایرانی سفیر نے اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کی جانب سے بھرپور اخلاقی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ نائب وزیرِ اعظم نے تنازعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا …

اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایرانی سفیر نے اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کی جانب سے بھرپور اخلاقی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ نائب وزیرِ اعظم نے تنازعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا اور جلد از جلد حل کی امید ظاہر کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مذاکرات اور سفارت کاری ہی مسائل کے حل اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے حصول کا واحد قابل عمل راستہ ہے۔