اسحاق ڈار کی زیرصدارت پیٹرولیم کے حوالے سے اجلاس ،موجودہ ایندھن کے ذخائر کی صورتحال کا جائزہ

اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیٹرولیم کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی، جس میں موجودہ ایندھن کے ذخائر کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور رسد کی سطح پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ منگل کو نائب وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ سپلائی چین …

اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیٹرولیم کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی، جس میں موجودہ ایندھن کے ذخائر کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور رسد کی سطح پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ منگل کو نائب وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ سپلائی چین کی کڑی نگرانی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ایندھن کی بلا تعطل فراہمی جاری رہے اور صارفین کے مفادات کا تحفظ کیا جا سکے۔

انہوں نے وزارتِ پیٹرولیم اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ مارکیٹ کی صورتحال پر گہری نظر رکھی جائے اور باہمی رابطہ کاری کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ ملک بھر میں ایندھن کی فراہمی مستحکم رہے۔ اجلاس میں پیٹرولیم، ِ ماحولیاتی تبدیلی، اطلاعات و نشریات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے وفاقی وزرا اورسیکریٹریز پیٹرولیم و آئی ٹی اور متعلقہ وزارتوں و محکموں کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔