ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی،غیرقانونی طور پر پاکستان پہنچنے والاملزم گرفتار

اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):ایف آئی اے امیگریشن نے پرتگال سے ترکیہ کے راستے کراچی پہنچنے والے ملزم عمیر محمد اشفاق کوپاسپورٹ پر ایگزٹ اسٹیمپ نہ ہونے کے باعث گرفتار کر لیا۔ دورانِ تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ 2016 میں غیر قانونی طور پر ایران، ترکیہ ، یونان اور اٹلی سے ہوتا ہوا پرتگال پہنچا تھا۔ آئی بی ایم ایس ریکارڈ میں اس کی پاکستان سے قانونی روانگی …

اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):ایف آئی اے امیگریشن نے پرتگال سے ترکیہ کے راستے کراچی پہنچنے والے ملزم عمیر محمد اشفاق کوپاسپورٹ پر ایگزٹ اسٹیمپ نہ ہونے کے باعث گرفتار کر لیا۔

دورانِ تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ 2016 میں غیر قانونی طور پر ایران، ترکیہ ، یونان اور اٹلی سے ہوتا ہوا پرتگال پہنچا تھا۔

آئی بی ایم ایس ریکارڈ میں اس کی پاکستان سے قانونی روانگی کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں، ملزم کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔