لاہور۔18مارچ (اے پی پی):پاکستان علما کونسل نے سعودی عرب کی طرف سے اسلامی عرب ممالک کے وزرا خارجہ کا اجلاس بلانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کے حوالے سے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں اور ایران کے خلاف ہونے والی جارحیت کے حوالے سے ایک متفقہ لائحہ عمل مرتب کرتے ہوئے جنگ کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔ ان خیالات کا …
پاکستان علما کونسل کا اسلامی عرب ممالک کے وزرا خارجہ کے اجلاس بلانے کا خیر مقدم

مزید خبریں
لاہور۔18مارچ (اے پی پی):پاکستان علما کونسل نے سعودی عرب کی طرف سے اسلامی عرب ممالک کے وزرا خارجہ کا اجلاس بلانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کے حوالے سے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں اور ایران کے خلاف ہونے والی جارحیت کے حوالے سے ایک متفقہ لائحہ عمل مرتب کرتے ہوئے جنگ کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان علما کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، مولانا اسعد زکریا قاسمی سمیت دیگر نے بدھ کو یہاں جاری اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عرب اسلامی ممالک کے وزرا خارجہ کو واضح اور دو ٹوک لائحہ عمل دینا چاہیے،انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران گذشتہ19 روز سے مسجد اقصی میں نمازکی ادائیگی اور کوئی عبادت نہیں کرنے دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ پاکستان ، سعودی عرب اور ترکیہ کی حکومتیں امن کے قیام کی جو کو ششیں کر رہی ہے، اس اجلاس سے اس کو تقویت اور جنگ کے خاتمے میں مدد ملے گی۔








