اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):صدر استحکام پاکستان پارٹی و وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ 23 مارچ 1940 کا دن پوری قوم کو متحد ہونے کا درس دیتا ہے۔ یومِ پاکستان پر سوشل میڈیا ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے پاک سرزمین کے محافظوں اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دشمن کی سازشوں کا مقابلہ …
یوم پاکستان پوری قوم کو متحد ہونے کا درس دیتا ہے،صدر استحکام پاکستان پارٹی و وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان

مزید خبریں
اگست 17, 2026
اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):صدر استحکام پاکستان پارٹی و وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ 23 مارچ 1940 کا دن پوری قوم کو متحد ہونے کا درس دیتا ہے۔ یومِ پاکستان پر سوشل میڈیا ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے پاک سرزمین کے محافظوں اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے سیسہ پلائی دیوار بننا ہوگا۔عبدالعلیم خان نے زور دیا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، لیکن ہماری اولین ترجیح صرف اور صرف پاکستان ہونی چاہیے۔ انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ ملکی دفاع اور استحکام کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔








