یومِ پاکستان عزم و وفا کی انمٹ داستان اور قومی یکجہتی کی علامت ہے، وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یومِ پاکستان کے تاریخی موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 23 مارچ 1940ء ہماری قومی تاریخ کا وہ سنہرا باب ہے جب ہمارے آباؤ اجداد نے ایک علیحدہ وطن کی بنیاد رکھی۔ اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے بانیانِ پاکستان اور تحریکِ پاکستان کے شہداء کو زبردست الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا …

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یومِ پاکستان کے تاریخی موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 23 مارچ 1940ء ہماری قومی تاریخ کا وہ سنہرا باب ہے جب ہمارے آباؤ اجداد نے ایک علیحدہ وطن کی بنیاد رکھی۔ اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے بانیانِ پاکستان اور تحریکِ پاکستان کے شہداء کو زبردست الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے تاریخی اجتماع میں کیا گیا وعدہ صرف 7 برس کی مختصر مدت میں پاکستان کی صورت میں ایفا ہوا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی انمول نعمت اور ایک عظیم نظریے و لازوال قربانیوں کا ثمر ہے۔ قراردادِ لاہور نے دنیا کو واضح پیغام دیا کہ مسلمان ایک الگ قوم ہیں جنہیں اپنی سیاسی، معاشی اور جغرافیائی خودمختاری درکار ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ یومِ پاکستان ہمیں یاد دلاتا ہے کہ قومیں صرف نظریات، اتحاد اور مسلسل جدوجہد کے بل بوتے پر ہی زندہ رہتی ہیں۔ وزیر داخلہ نے موجودہ صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس وقت جن اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، ان سے نمٹنے کے لیے آج بھی یومِ پاکستان جیسے جذبے، اتحاد اور یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے سنہری اصول "ایمان، اتحاد اور تنظیم” ہی ہماری کامیابی کی واحد ضمانت ہیں۔ محسن نقوی نے قوم سے اپیل کی کہ آئیے آج کے دن تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ان اصولوں کو عملی طور پر اپنائیں تاکہ وطنِ عزیز کو درپیش چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بحیثیت قوم ہم پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔