نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی ٹریول ایڈوائزری جاری

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے عید کی تعطیلات کے اختتام پر ملک بھر کی شاہراہوں پر ٹریفک کے بڑھتے ہوئے غیر معمولی دباؤ کے پیشِ نظر ایک جامع ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس نے کہا ہے کہ عید کے بعد واپسی کے سفر کے باعث موٹرویز اور ہائی ویز پر گاڑیوں کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے، جس …

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے عید کی تعطیلات کے اختتام پر ملک بھر کی شاہراہوں پر ٹریفک کے بڑھتے ہوئے غیر معمولی دباؤ کے پیشِ نظر ایک جامع ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس نے کہا ہے کہ عید کے بعد واپسی کے سفر کے باعث موٹرویز اور ہائی ویز پر گاڑیوں کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے موٹروے پولیس نے مسافروں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے تمام خصوصی اور حفاظتی اقدامات مکمل کر لیے ہیں۔ترجمان نے تمام ڈرائیور ز سے اپیل کی ہے کہ وہ دورانِ سفر حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نئی اور کم کی گئی حدِ رفتار پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔ نئے احکامات کے مطابق، موٹرویز پر کار اور لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکل (LTV) کی حدِ رفتار 120 کلومیٹر سے کم کر کے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ، جبکہ مسافر بردار (PSV) اور مال بردار گاڑیوں (HTV) کی حد 110 کلومیٹر سے کم کر کے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح قومی شاہراہوں (ہائی ویز) پر بھی حدِ رفتار میں کمی کی گئی ہے، جہاں اب کار اور ایل ٹی وی (LTV) کے لیے زیادہ سے زیادہ رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ پبلک ٹرانسپورٹ اور بھاری گاڑیوں کے لیے ہائی ویز پر حدِ رفتار 80 کلومیٹر سے کم کر کے 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ ان اقدامات کا مقصد ٹریفک کے دباؤ کے دوران حادثات سے بچنا اور انسانی جانوں کا تحفظ ہے۔ایڈوائزری میں تاکید کی گئی ہے کہ ڈرائیورزدورانِ ڈرائیونگ اپنی تمام توجہ سڑک پر مرکوز رکھیں، لین اور لائن کے نظم و ضبط کی پابندی کریں اور سیٹ بیلٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری عجلت سے گریز کریں اور کسی بھی قسم کی رہنمائی یا ہنگامی صورتحال میں موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130، سوشل میڈیا اکاؤنٹس یا ایف ایم 95 سے تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کے بعد اپنے سفر کا آغاز کریں۔