برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی صدرِ پاکستان اور عوام کو یومِ پاکستان پر مبارکباد

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):برطانوی بادشاہ چارلس سوم نے پاکستان کے قومی دن کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات اور مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کے مطابق، بادشاہ چارلس سوم نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے قومی دن کے موقع پر، میں اور میری اہلیہ آپ کو اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عوام کو دلی …

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):برطانوی بادشاہ چارلس سوم نے پاکستان کے قومی دن کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات اور مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کے مطابق، بادشاہ چارلس سوم نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے قومی دن کے موقع پر، میں اور میری اہلیہ آپ کو اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دولتِ مشترکہ کی مشترکہ اقدار اور باہمی احترام پر مبنی دیرینہ دوستی کو سراہا۔پیغام میں برطانوی بادشاہ نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ متحرک برطانوی پاکستانی برادری دونوں ملکوں کے تعلقات کو روز بروز مضبوط کر رہی ہے، جبکہ خاندان، کاروبار اور ثقافت کے رشتے ہمارے عوام کو ایک دوسرے سے جوڑتے ہیں۔

بادشاہ چارلس سوم نے ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے خاص طور پر سیلاب سے بچاؤ کی تیاریوں، آبی انتظام اور کلین انرجی کے شعبوں میں جاری شراکت داری کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کا شاندار قدرتی ورثہ ہمیں ماحول کے تحفظ کی مشترکہ ذمہ داری یاد دلاتا ہے۔اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے تمام پاکستانیوں کے لیے ایک پرامن اور خوشحال سال کی دعا کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ رواں برس ہونے والے دولتِ مشترکہ کے سربراہی اجلاس میں دونوں ممالک مستقبل کا مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کے لیے دوبارہ اکٹھے ہوں گے۔