لاہور۔23مارچ (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن کے لیے 23 رکنی تجربہ کار کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا ہے، جس میں مقامی و غیر ملکی کمنٹیٹرز شامل ہیں۔ویسٹ انڈیز کے سابق آل رائونڈر کارلوس بریتھویٹ پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے جبکہ آسٹریلیاء کی سابق ویمنز کرکٹر لیزا اسٹالیکر بھی ایک بار پھر پینل کا حصہ ہوں گی۔
اس طرح سابق قومی کپتان شعیب ملک جو پی ایس ایل کے تمام گزشتہ 10 ایڈیشنز میں بطور کھلاڑی شریک رہے، اس بار اردو کمنٹری پینل میں نظر آئیں گے، ان کے ساتھ سلمان بٹ اور ثناء میر بھی شامل ہوں گے۔اردو کمنٹری پینل میں ایاز چوہدری، مارینا اقبال، شاہ فیصل اور طارق سعید بھی شامل ہیں، یوں یہ سات رکنی خصوصی اردو پینل ہوگا۔
انگلش کمنٹری پینل میں جین پال ڈومینی، مائیک ہیزمین، ڈومینک کارک، نک نائٹ، مارک بچر، مارٹن گپٹل، گریگ بلیوٹ، لیزا اسٹالیکر اور اطہر علی خان جیسے معروف نام شامل ہیں۔ پاکستان کی جانب سے وسیم اکرم، رمیز راجہ، عامر سہیل، عروج ممتاز خان اور بازید خان بھی کمنٹری کریں گے جبکہ سکندر بخت بھی اس پینل کا حصہ ہوں گے۔
پریزنٹرز میں آسٹریلیاء کی نیروولی میڈوز اور جیس کرو پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل کا حصہ بنیں گی جبکہ زینب عباس اور سکندر بخت بھی میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان سپر لیگ سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ تجربہ کار کمنٹیٹرز کی شمولیت سے شائقین کو معیاری اور دلچسپ کمنٹری سننے کو ملے گی اور وہ گھروں میں بیٹھ کر میچز سے بھرپور لطف اندوز ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا 11واں ایڈیشن 26 مارچ سے 3 مئی تک لاہور اور کراچی میں کھیلا جائے گا۔
پی سی بی کا پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن کیلئے 23رکنی تجربہ کار کمنٹری پینل کا اعلان
لاہور۔23مارچ (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن کے لیے 23 رکنی تجربہ کار کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا ہے، جس میں مقامی و غیر ملکی کمنٹیٹرز شامل ہیں۔ویسٹ انڈیز کے سابق آل رائونڈر کارلوس بریتھویٹ پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے جبکہ آسٹریلیاء کی سابق ویمنز کرکٹر لیزا اسٹالیکر بھی ایک …
مزید خبریں
قبل از وقت دھاندلی کا شور مچانا پیپلز پارٹی کی پرانی روایت ہے، بیرسٹر دانیال چوہدری
خواب صرف محنت، لگن اور مسلسل جدوجہد سے حقیقت بنتے ہیں، گورنر سندھ
وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کا پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں 200 بیڈز پر مشتمل زیر تکمیل جدید ایمرجنسی سینٹر کا دورہ
لاہور۔23مارچ (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن کے لیے 23 رکنی تجربہ کار کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا ہے، جس میں مقامی و غیر ملکی کمنٹیٹرز شامل ہیں۔ویسٹ انڈیز کے سابق آل رائونڈر کارلوس بریتھویٹ پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے جبکہ آسٹریلیاء کی سابق ویمنز کرکٹر لیزا اسٹالیکر بھی ایک بار پھر پینل کا حصہ ہوں گی۔
اس طرح سابق قومی کپتان شعیب ملک جو پی ایس ایل کے تمام گزشتہ 10 ایڈیشنز میں بطور کھلاڑی شریک رہے، اس بار اردو کمنٹری پینل میں نظر آئیں گے، ان کے ساتھ سلمان بٹ اور ثناء میر بھی شامل ہوں گے۔اردو کمنٹری پینل میں ایاز چوہدری، مارینا اقبال، شاہ فیصل اور طارق سعید بھی شامل ہیں، یوں یہ سات رکنی خصوصی اردو پینل ہوگا۔
انگلش کمنٹری پینل میں جین پال ڈومینی، مائیک ہیزمین، ڈومینک کارک، نک نائٹ، مارک بچر، مارٹن گپٹل، گریگ بلیوٹ، لیزا اسٹالیکر اور اطہر علی خان جیسے معروف نام شامل ہیں۔ پاکستان کی جانب سے وسیم اکرم، رمیز راجہ، عامر سہیل، عروج ممتاز خان اور بازید خان بھی کمنٹری کریں گے جبکہ سکندر بخت بھی اس پینل کا حصہ ہوں گے۔
پریزنٹرز میں آسٹریلیاء کی نیروولی میڈوز اور جیس کرو پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل کا حصہ بنیں گی جبکہ زینب عباس اور سکندر بخت بھی میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان سپر لیگ سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ تجربہ کار کمنٹیٹرز کی شمولیت سے شائقین کو معیاری اور دلچسپ کمنٹری سننے کو ملے گی اور وہ گھروں میں بیٹھ کر میچز سے بھرپور لطف اندوز ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا 11واں ایڈیشن 26 مارچ سے 3 مئی تک لاہور اور کراچی میں کھیلا جائے گا۔
مزید خبریں
قبل از وقت دھاندلی کا شور مچانا پیپلز پارٹی کی پرانی روایت ہے، بیرسٹر دانیال چوہدری
خواب صرف محنت، لگن اور مسلسل جدوجہد سے حقیقت بنتے ہیں، گورنر سندھ
وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کا پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں 200 بیڈز پر مشتمل زیر تکمیل جدید ایمرجنسی سینٹر کا دورہ
وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی مائیکل جیمز بامگارٹنر اورریان کیتھ زنکے سے دوطرفہ ملاقات ، پاک-امریکہ تعلیمی تعاون اور عوامی روابط کے فروغ کے عزم کا اعادہ
تھانوں میں آنے والے شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں،ایس پی راول
خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری، 14 ہزار لیٹر سے زائد غیر معیاری دودھ اور 3 ہزار کلو کیچپ ضبط و تلف
بلوچستان حکومت میں اعلیٰ آفیسران کے تبادلے، سائرہ عطا لسبیلہ کی پہلی خاتون کمشنر تعینات
وزیر ریلیف عاقب اللہ خان کادورہ نوشہرہ دورہ، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات کا جائزہ