میامی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز،آرینا سبالینکا اور ایلینا ریباکینا کوارٹرفائنل میں پہنچ گئی

فلوریڈا۔24مارچ (اے پی پی):بیلاروس کی نامور ٹینس کھلاڑی ،عالمی نمبر ون اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آرینا سبالینکا اور قازقستان کی تھرڈ سیڈڈ ٹینس سٹارایلینا ریباکینا اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔27 سالہ آرینا سبالینکا نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 16 میچ میں چین کی حریف کھلاڑی ژینگ کنوین کو …

فلوریڈا۔24مارچ (اے پی پی):بیلاروس کی نامور ٹینس کھلاڑی ،عالمی نمبر ون اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آرینا سبالینکا اور قازقستان کی تھرڈ سیڈڈ ٹینس سٹارایلینا ریباکینا اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔27 سالہ آرینا سبالینکا نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 16 میچ میں چین کی حریف کھلاڑی ژینگ کنوین کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ 26 سالہ ایلینا ریبا کینا نے ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچ میں آسٹریلوی حریف کھلاڑی تالیہ گبسن کو شکست دی۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق میامی اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ہارڈ روک سٹیڈیم، فلوریڈا میں جاری ہے۔

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں بیلاروس کی نامور ٹینس کھلاڑی ،عالمی نمبر ون اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آرینا سبالینکا نے انتہائی شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے چین کی حریف کھلاڑی ژینگ کنوین کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6اور 4-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ قازقستان کی ٹینس سٹارایلینا ریباکینا نے بھی چوتھی رکاوٹ عبور کر لی، انہوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلوی حریف کھلاڑی تالیہ گبسن کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 2-6 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔