میامی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز،آرینا سبالینکا اور کوکو گف فائنل میں پہنچ گئی

فلوریڈا۔27مارچ (اے پی پی):بیلاروس کی نامور ٹینس کھلاڑی ،عالمی نمبر ون اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آرینا سبالینکا اور امریکا کی نامور ٹینس کھلاڑی ،عالمی نمبر فوراور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ کوکوگف اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ڈبلیو ٹی اے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئیں ۔27 سالہ آرینا سبالینکا نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کےسیمی فائنل میچ میں 26 سالہ قازقستان کی …

فلوریڈا۔27مارچ (اے پی پی):بیلاروس کی نامور ٹینس کھلاڑی ،عالمی نمبر ون اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آرینا سبالینکا اور امریکا کی نامور ٹینس کھلاڑی ،عالمی نمبر فوراور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ کوکوگف اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ڈبلیو ٹی اے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئیں ۔27 سالہ آرینا سبالینکا نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کےسیمی فائنل میچ میں 26 سالہ قازقستان کی ٹینس سٹارایلینا ریباکینا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ 22 سالہ امریکی ٹینس سٹار کوکوگف نے ویمنز سنگلز سیمی فائنل میچ میں جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی کیرولینا موچووا کو شکست دی۔امریکی خبر رساں ادارے ای ایس پی این کے مطابق میامی اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ہارڈ روک سٹیڈیم، فلوریڈا میں جاری ہے۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں بیلاروس کی نامور ٹینس کھلاڑی ،عالمی نمبر ون اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آرینا سبالینکا نے انتہائی شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے 26 سالہ قازقستان کی ٹینس سٹارایلینا ریباکینا کو سٹریٹ سیٹس میں4-6اور 3-6 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ 22 سالہ امریکا کی نامور ٹینس کھلاڑی ،عالمی نمبر فوراور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ کوکوگف نے بھی سیمی فائنل رکاوٹ عبور کر لی، انہوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی کیرولینا موچووا کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 1-6 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔