وفاقی وزیرخزانہ کے مشیرخرم شہزادنے کہاہے کہ پاکستان کی کوششوں سے امریکا اورایران کے درمیان جنگ بندی دنیا کی تاریخ میں نیاباب ہے۔بدھ کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ”معاہدہ اسلام آباد“ دنیا کی تاریخ میں نیاباب ہے
پاکستان کی کوششوں سے امریکا اورایران کے درمیان جنگ بندی دنیا کی تاریخ میں نیاباب ہے، خرم شہزاد
اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ کے مشیرخرم شہزادنے کہاہے کہ پاکستان کی کوششوں سے امریکا اورایران کے درمیان جنگ بندی دنیا کی تاریخ میں نیاباب ہے۔بدھ کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ”معاہدہ اسلام آباد“ دنیا کی تاریخ میں نیاباب ہے۔خرم شہزادنے کہاکہ اس وقت ٹوئٹرپر99.1فیصدصارفین اورلوگ جنگ بندی پرپاکستان کے کردارکی تعریف کررہے ہیں جبکہ صفراشاریہ ایک فیصد لوگ اوربھارت اس بات پرپریشان اوررو رہے ہیں کہ پاکستان نے ایسا کیوں کرممکن بنایا۔انہوں نے کہاکہ بھارت کوریلزکی دنیا سے نکل کرحقیقی دنیامیں آنا چاہیے۔\









