مغربی افریقی ملک گنی میں قانون ساز اور بلدیاتی انتخابات ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیئے گئے ہیں ، نئی تاریخ 31 مئی مقرر کی گئی ہے۔
گنی میں قانون ساز اور بلدیاتی انتخابات ایک ہفتے کے لیے ملتوی

مزید خبریں
کوناکری۔11اپریل (اے پی پی):مغربی افریقی ملک گنی میں قانون ساز اور بلدیاتی انتخابات ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیئے گئے ہیں ، نئی تاریخ 31 مئی مقرر کی گئی ہے۔ شنہوا کے مطابق صدارتی حکم نامہ قومی ٹیلی ویژن پر نشر کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق قانون ساز انتخابات کی مہم یکم مئی سے 28 مئی تک جاری رہے گی، جبکہ بلدیاتی انتخابات کے لیے انتخابی مہم 11 مئی سے 28 مئی تک چلائی جائے گی۔انتخابات اس سے قبل 24 مئی کو ہونا تھے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ تاخیر کے باعث انتخابی شیڈول میں ضروری رد و بدل کیا جائے گا۔








