نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے گورنر سندھ نہال ہاشمی کی ملاقات

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے ملاقات کی۔منگل کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ​نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے گورنر کو 13 مارچ 2026 کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کی کامیاب مدتِ ملازمت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے ملاقات کی۔منگل کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ​نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے گورنر کو 13 مارچ 2026 کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کی کامیاب مدتِ ملازمت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے گورننس، اقتصادی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔​نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے صوبوں میں ترقی اور خوشحالی کے فروغ کے لئے وفاقی حکومت کے مسلسل تعاون اور حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔