وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ سے گرین انکلیو ون کے نمائندہ وفد کی ملاقات، پراجیکٹ سے متعلق امور اور ڈویلپمنٹ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ سے گرین انکلیو ون کے نمائندہ وفد کی ملاقات، پراجیکٹ سے متعلق امور اور ڈویلپمنٹ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ سے منگل کو گرین انکلیو ون کے ایک نمائندہ وفد نے چوہدری امجد علی کی سربراہی میں ملاقات کی جس میں پراجیکٹ سے متعلق امور اور ڈویلپمنٹ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وفد نے گرین انکلیو ون کی ڈویلپمنٹ میں تاخیر اور پراجیکٹ کے مختلف پہلوئوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
وفاقی وزیر نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ گرین انکلیو ون میں ترقیاتی کام بہت جلد دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری ہائوسنگ ذاتی دلچسپی لے کر پراجیکٹ کی نگرانی کر رہے ہیں اور جلد ڈویلپمنٹ شروع کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ریاض حسین پیرزادہ نے مزید کہا کہ وہ خود بھی آئندہ چند روز میں پراجیکٹ کا دورہ کریں گے تاکہ پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے۔








