دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری

واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے۔

اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے۔ بدھ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں کے تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 20 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 8 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 33 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 33 ہزار 200 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 62 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 62 ہزار 100 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 25 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 8 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 3 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح آبی ذخائر میں تربیلا: ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1466.68 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.574 ملین ایکڑفٹ جبکہ منگلا۔ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1158.70 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.064 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 648.20 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.285 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔