لاہور۔16 اکتوبر(اے پی پی )وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز کی سالانہ آمدن گزشتہ چار سالوں میںبڑھ کر 123 فیصد ریکارڈ اضافہ کے ساتھ40 ارب 10 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے ‘ فریٹ سیکٹر میں 4 سالوں میں مال گاڑیوں کی تعداد 182 سے بڑھ کر سالانہ 3318 ‘لوکوموٹیوز کی تعداد 12 گنا بڑھ کر 102 ‘ کل آپریشنل انجن 160 سے بڑھ کر …
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی پاکستان ریلویز کی چار سالہ کارکردگی کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ

مزید خبریں
لاہور۔16 اکتوبر(اے پی پی )وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز کی سالانہ آمدن گزشتہ چار سالوں میںبڑھ کر 123 فیصد ریکارڈ اضافہ کے ساتھ40 ارب 10 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے ‘ فریٹ سیکٹر میں 4 سالوں میں مال گاڑیوں کی تعداد 182 سے بڑھ کر سالانہ 3318 ‘لوکوموٹیوز کی تعداد 12 گنا بڑھ کر 102 ‘ کل آپریشنل انجن 160 سے بڑھ کر سوا تین سو تک پہنچ گئے ہیں‘ کرایوں میں کمی اور سہولتوں میں اضافے سے مسافروں کی تعداد میں 2 کروڑ کااضافہ ہوا‘ جدید سگنلنگ نظام کی تنصیب کے سلسلے میں 22 ریلوے سٹیشنوں پر جدید کمپیوٹرائزڈ انٹر لاکنگ سسٹم متعارف کروایا گیا‘ چار سال کی مدت میں 10 ارب مالیت سے زائد کی 1055 ایکڑ اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروائی گئی‘ ریلوے میں ای ٹکٹنگ اور ڈوپلیکیٹ ٹکٹ کا اجراءممکن بنایا گیا‘ ریلوے ٹریک کی میکنائزڈ طریقے سے مرمت کیلئے مختلف مشینری خریدی گئی اور اب تک 755 کلومیٹر ٹریک رینیو کیا جاچکا ہے‘ جنرل الیکٹرک کمپنی کے جدید لوکوموٹیو خریدے گئے جن کی ترسیل مکمل ہوچکی ہے اور وہ دگنا لوڈ کھینچ سکتے ہیں، سی پیک کے تحت کراچی سے پشاور مین لائن کی اپ گریڈیشن کے کام کا آغاز دسمبر 2017ءسے متوقع ہے، ریلوے زمینوں کی ویلیو ایڈیشن کا کام شفاف نظام کے ذریعے شروع کر دیا گیا ہے‘ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے ٹرینوں کی آﺅٹ سورسنگ کی جارہی ہے جس سے ریلوے کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ہوا‘ ٹرینوں کے کرایوں کی ریشنلائزیشن کو آٹو پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔








