لاہور میں پاک سری لنکا ٹی 20 میچ کے ٹکٹوں کی قیمت کم کر دی گئی

لاہور۔18 اکتوبر(اے پی پی )پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور سری لنکا کے لاہور میں ہونے والے ٹی 20 میچ کی ٹکٹوں کی قیمت کم کردی ۔ ذرائع کے مطابق میچ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کے پہلے مرحلے میں سات انکلوژرز کے ٹکٹ آن لائن دستیاب ہوں گے جن کی قیمت ورلڈ الیون کے دورے کے دوران کھیلے گئے میچز کی نسبت کم رکھی گئی ہے۔وسیم اکرم انکلوژرکے لیے …

لاہور۔18 اکتوبر(اے پی پی )پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور سری لنکا کے لاہور میں ہونے والے ٹی 20 میچ کی ٹکٹوں کی قیمت کم کردی ۔ ذرائع کے مطابق میچ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کے پہلے مرحلے میں سات انکلوژرز کے ٹکٹ آن لائن دستیاب ہوں گے جن کی قیمت ورلڈ الیون کے دورے کے دوران کھیلے گئے میچز کی نسبت کم رکھی گئی ہے۔وسیم اکرم انکلوژرکے لیے ٹکٹ کی قیمت 5 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جو کہ اس سے قبل 8 ہزار روپے تھی۔ اسی طرح عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز میں ٹکٹوں کی قیمت 6 ہزار روپے سے کم کرکے 3 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔عبدالقادر، اے ایچ کاردار، جاوید میانداد اور راجاز انکلوژرز کے ٹکٹوں کی قیمت 15 سو روپے مقرر کی گئی ہے۔

Leave a Reply