پاپولیشن فنڈ کی طرف سے افغانستان میں "ماما اینڈ بے بی کٹس” کی فراہم
پاپولیشن فنڈ کی طرف سے افغانستان میں "ماما اینڈ بے بی کٹس” کی فراہم

مزید خبریں
کابل ۔27اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ادارے پاپولیشن فنڈ نے چین کے تعاون سے افغانستان بھر میں زچہ و بچہ کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے میں طبی مراکز کو "ماما اینڈ بے بی کٹس” کی فراہمی شروع کر دی ہے۔
شنہوا کے مطابق یہ اقدام ایک وسیع انسانی ہمدردی پروگرام کا حصہ ہے، جس کے تحت گزشتہ ایک سال سے چین، افغانستان میں خواتین اور بچیوں کو تولیدی صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں تعاون کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان کٹس میں زچگی کے بعد ماں اور نومولود کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنیادی اشیاء شامل کی گئی ہیں، جو نہ صرف صحت کے مسائل کم کرنے میں مدد دیتی ہیں بلکہ معاشی دباؤ کا شکار خاندانوں کے لیے بھی بڑی سہولت ثابت ہوتی ہیں۔
مقامی دائی فروزان عطائی کے مطابق یہ کٹس ماں اور بچے دونوں کے لیے انتہائی مفید ہیں، جبکہ ان کی دستیابی خواتین کو طبی مراکز سے رجوع کرنے کی ترغیب بھی دیتی ہے، جس سے محفوظ زچگی کو فروغ ملتا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے بحران سے متاثرہ علاقوں میں رہنے والی خواتین اور بچوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔








