"چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرأت سے کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔”
فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کی ملاقات

مزید خبریں
راولپنڈی۔27جولائی (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرأت سےکمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔
پیرکو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق جنرل سید عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارہ بسالت کو کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ مقرر کئے جانے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ جنرل سید عامر رضا نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے فاتحہ خوانی کی۔بعد ازاں کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرأت سے ملاقات کی۔اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنرل سید عامر رضا کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔








