وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے سابق چیئرمین اور ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر پرویز بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

"وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے سابق چیئرمین اور ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر پرویز بٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے قومی دفاع، ایٹمی سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔”

اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے سابق چیئرمین اور ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر پرویز بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر پرویز بٹ کو قومی دفاع، ایٹمی سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکٹر پرویز بٹ نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو مضبوط بنیادیں فراہم کرنے اور سائنسی خود انحصاری کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا،مرحوم کی قومی خدمات ہمیشہ عزت و احترام کے ساتھ یاد رکھی جائیں گی۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔