وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں ہر سطح کے منتخب جمہوری اداروں کا احترام کرتی ہے، بلدیاتی اداروں کا ملک کی ترقی میں اہم کردار ہے، شراکتی جمہوریت ہی جمہوری استحکام کی ضمانت ہے۔ کراچی کو امن اور خوشحالی کا گہوارہ بنانا ہمارا مشترکہ ہدف ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو ایم کیو ایم پاکستان کے …

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں ہر سطح کے منتخب جمہوری اداروں کا احترام کرتی ہے، بلدیاتی اداروں کا ملک کی ترقی میں اہم کردار ہے، شراکتی جمہوریت ہی جمہوری استحکام کی ضمانت ہے۔ کراچی کو امن اور خوشحالی کا گہوارہ بنانا ہمارا مشترکہ ہدف ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے ڈاکٹر محمد فاروق ستار کی قیادت میں وزیراعظم سے وزیرِ اعظم آفس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں کراچی اور حیدرآباد کے حوالے سے وزیرِاعظم کے ترقیاتی پیکیج کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ فنڈز کا اجراءرواں ماہ میں یقینی بنایا جائے گا اور منصوبوں پر فی الفور کام شروع کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیرِ اعظم نومبر میں حیدر آباد یونیورسٹی کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے کے ایم سی کے حوالے سے حکومت سندھ کے عدم تعاون کی شکایت کی جس کی وجہ سے کراچی میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور اہل کراچی کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ حکومت ملک میں ہر سطح کے منتخب جمہوری اداروں کا احترام کرتی ہے۔

Leave a Reply