قائم مقام وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ نثار احمد خان کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر پر سفارتی و سیاسی تحریک تیز کرنے پر اتفاق اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) قائم مقام وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ نثار احمد خان نے بدھ کو کشمیر ہاﺅس میں صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے مسئلہ کشمیر …
قائم مقام وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ نثار احمد خان کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سے ملاقات

مزید خبریں
قائم مقام وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ نثار احمد خان کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر پر سفارتی و سیاسی تحریک تیز کرنے پر اتفاق
اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) قائم مقام وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ نثار احمد خان نے بدھ کو کشمیر ہاﺅس میں صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے مسئلہ کشمیر پر سفارتی و سیاسی تحریک کو تیز تر کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کا خاتمہ کرے۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ سلامتی کونسل یا حقوق انسانی کونسل کا ایک تحقیقاتی کمیشن بھارت اور مقبوضہ کشمیر بھیجے تاکہ بھارتی قابض افواج کے جنگی جرائم کی تفتیش کر سکے۔ بھارت اگر اس سے انکار کرتا ہے تو اس کی اقوام متحدہ کے ایوانوں میں مذمت کی جائے۔ صدر آزاد کشمیر اور قائم مقام وزیراعظم نے حکومت کی عمومی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ انفراسٹرکچر، توانائی، برقیات اور دیگر تعمیراتی شعبوں میں حکمت عملی کو زیادہ موثر بنایا جا رہا ہے تاکہ ریاست اپنے تمام اہداف حاصل کر سکے۔








