وفاقی وزیر مولانا امیر زمان کی سریاب مل کے قریب دہشت گردی کی پرزور مذمت

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان نے نیو سریاب مل کے قریب دہشت گردی کی پرزور مذمت کی ہے اور دھماکہ میں ہلاک ہونے والی قیمتی جانوں کے نقصان پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں دہشت گردی کو کسی بھی صورت برداشت نہیں …

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان نے نیو سریاب مل کے قریب دہشت گردی کی پرزور مذمت کی ہے اور دھماکہ میں ہلاک ہونے والی قیمتی جانوں کے نقصان پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں دہشت گردی کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماءاسلام (ف) حکومت پاکستان کے ساتھ بلوچستان سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے مکمل تعاون کر رہی ہے اور صوبہ بلوچستان کے عوام کیلئے بہت جلد امن و امان کی فضاءبحال ہو جائے گی۔

Leave a Reply