صدر مملکت ممنون حسین کا یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی بنوں کے کانووکیشن سے خطاب

بنوں ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملکی معیشت بہتر انداز میں آگے بڑھ رہی ہے اور معیشت کی بہتری اور ملکی استحکام کےلئے تمام طبقات کو یکسو ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی بنوں کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وطنِ عزیز صحیح معنوں میں اسی صورت …

بنوں ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملکی معیشت بہتر انداز میں آگے بڑھ رہی ہے اور معیشت کی بہتری اور ملکی استحکام کےلئے تمام طبقات کو یکسو ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی بنوں کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وطنِ عزیز صحیح معنوں میں اسی صورت ترقی کر سکتا ہے جب معاشی و معاشرتی شعبوں کے علاوہ سیاسی شعبہ بھی مستحکم ہو، استحکام کےلئے ضروری ہے کہ ہمارے نوجوان زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کریں اور قومی معاملات پر ہمیشہ نظر رکھیں تاکہ قومی زندگی رواں دواں رہے اور اندرونی و بیرونی عوامل اس پر اثرانداز ہو کر ترقی کی رفتار کو متاثر نہ کر سکیں، اس مقصد کے حصول کےلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے جس کی بنیاد زیادہ سے زیادہ تعلیم اور تعلیم یافتہ طبقہ کی قومی معاملات میں بامعنی اور پرخلوص دلچسپی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی وجہ سے دنیا امید بھری نگاہوں سے اس خطہ خاص طور پر پاکستان کی جانب دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس راہداری کے ذریعے پاکستان اور چین ہی نہیں بلکہ دنیا کے بیشتر حصوں میں صنعت و حرفت اور تجارت و معیشت سمیت لوگوں کے معاشرتی رویوں میں بھی ایک ایسی تبدیلی رونما ہو جائے گی جس کےلئے ہمیں زمانہ قبل از راہداری اور بعد از راہداری کی ا صطلاح استعمال کرنی پڑے گی۔

Leave a Reply