انڈونیشیا کے صوبے مغربی جاوا کے شہر بیکاسی میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی
انڈونیشیا ، ٹرین حادثے میں اموات کی تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی
جکارتہ۔28اپریل (اے پی پی):انڈونیشیا کے صوبے مغربی جاوا کے شہر بیکاسی میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی ، 84 افراد زخمی ہیں۔شنہوا نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ مغربی انڈونیشیا کے وقت کے مطابق صبح 8:45 بجے تک اموات کی تعداد بڑھ کر 14 ہو چکی ہے، جاں بحق افراد کو مزید شناخت کے لیے کرامات جاتی پولیس ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ 84 زخمیوں کو مختلف طبی مراکز میں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔پیر کی رات جکارتہ بیکاسی روٹ پر چلنے والی ایک کمیوٹر ٹرین جکارتہ سورابایا روٹ پر چلنے والی ٹرین سے ٹکرا گئی۔حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ریلوے آپریٹر اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی کمیٹی کی تحقیقات جاری ہیں۔









