ویزے کی میعاد ختم ہونے پر روانگی میں تاخیر پر50 ہزار ریال جرمانہ، 6 ماہ تک قید وبے دخلی کا سامنا کرنا ہوگا، سعودی وزارت داخلہ
ویزے کی میعاد ختم ہونے پر روانگی میں تاخیر پر50 ہزار ریال جرمانہ، 6 ماہ تک قید وبے دخلی کا سامنا کرنا ہوگا، سعودی وزارت داخلہ
ریاض۔28اپریل (اے پی پی):سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ویزے کی میعاد ختم ہونے پر جو کوئی مملکت سے روانگی میں تاخیر کرے گا، اسے 50 ہزار ریال تک جرمانہ، 6 ماہ تک قید اور بے دخلی کا سامنا کرنا ہوگا۔ اردو نیوز کے مطابق وزارت نے گزشتہ روز بیان میں حج سیزن 2026 کے ضوابط کی پابندی کرنے، عازمین کی سیٹفی اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ تعاون پر زور دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ضوابط کی خلاف ورزی پر قانونی سزا دی جائے گی۔ یاد رہے کہ حج ویزہ ہولڈر کے علاوہ کسی کو بھی 18 اپریل سے مکہ مکرمہ میں داخل ہونے یا وہاں قیام کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ حج ویزا ہولڈر کے علاوہ دیگر وزٹ یا دیگر قسم کے عارضی ویزا رکھنے والے کا اس مدت کے بعد مکہ مکرمہ میں قیام غیر قانونی تصور ہو گا۔









