ایران نے روس اور چین کے لیے فضائی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق ایران میں میڈیا اداروں نے اطلاع دی ہے
ایران نے روس اور چین کے لیے پرواز یں دوبارہ شروع کر دیں

مزید خبریں
تہران ۔29اپریل (اے پی پی):ایران نے روس اور چین کے لیے فضائی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق ایران میں میڈیا اداروں نے اطلاع دی ہے کہ تقریباً 60 روز کے وقفے کے بعد ایران نے روس اور چین کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔ ایک دن قبل قومی فضائی کمپنی ایران ایئر نے بھی اپنی پروازوں کی بحالی کے لیے آمادگی ظاہر کی تھی۔دوسری طرف امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ خبردار کر چکے ہیں کہ ایرانی فضائی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کرنے والی کمپنیاں امریکی پابندیوں کی زد میں آ سکتی ہیں۔سکاٹ بیسنٹ نے کہا تھا کہ غیر ملکی حکومتیں یقینی بنائیں کہ ان کے دائرہ اختیار میں آنے والی کمپنیاں ایرانی طیاروں کو کوئی خدمات فراہم نہ کریں، جن میں طیاروں کے لیے ایندھن کی فراہمی، کیٹرنگ سروسز، ہوائی اڈوں پر لینڈنگ فیس یا طیاروں کی دیکھ بھال شامل ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ امریکی وزارت خزانہ کسی بھی ایسے تیسرے فریق کے خلاف کارروائی میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرے گی جو ایرانی اداروں کے ساتھ لین دین کرے یا انہیں سہولت فراہم کرے۔








