فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ میں (آج) دو کوارٹر فائنلز کھیلے جائینگے

ممبئی۔ 20 اکتوبر (اے پی پی)فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ میں (آج) ہفتہ کو دو کوارٹر فائنلز کھیلے جائینگے۔ اس سلسلے میں پہلا کوارٹر فائنل میچ مالی اور گھانا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا کوارٹر فائنل میچ امریکا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں جاری انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ میں مالی، گھانا، امریکا، انگلینڈ، سپین، ایران، جرمنی اور …

ممبئی۔ 20 اکتوبر (اے پی پی)فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ میں (آج) ہفتہ کو دو کوارٹر فائنلز کھیلے جائینگے۔ اس سلسلے میں پہلا کوارٹر فائنل میچ مالی اور گھانا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا کوارٹر فائنل میچ امریکا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں جاری انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ میں مالی، گھانا، امریکا، انگلینڈ، سپین، ایران، جرمنی اور برازیل کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ میگا ایونٹ میں (کل) اتوار کو آخری دو کوارٹر فائنلز کھیلے جائینگے۔

مزید خبریں

Leave a Reply