پشاور۔20اکتوبر (اے پی پی )وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ عوام کی زندگیوں میں آسانی وبہتری اضلاع اورتحصیل کے اعلانات سے نہیںآتی بلکہ بنیادی سہولیات اورعملی اقدامات سے آتی ہے جس سے تحریک انصاف کی حکومت نہ صرف قاصر ہے بلکہ عوام کے مسائل کوسنجیدگی سے حل کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیںاٹھائے گئے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی سیکرٹریٹ میںخیبرپختونخواسے آئے مختلف وفودسے بات چیت …
وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام کی مختلف وفودسے بات چیت

مزید خبریں
پشاور۔20اکتوبر (اے پی پی )وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ عوام کی زندگیوں میں آسانی وبہتری اضلاع اورتحصیل کے اعلانات سے نہیںآتی بلکہ بنیادی سہولیات اورعملی اقدامات سے آتی ہے جس سے تحریک انصاف کی حکومت نہ صرف قاصر ہے بلکہ عوام کے مسائل کوسنجیدگی سے حل کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیںاٹھائے گئے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی سیکرٹریٹ میںخیبرپختونخواسے آئے مختلف وفودسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ دوسروں پرتنقیدکرنیوالے عمران خان نے خیبرپختونخواکوقرضے کی دلدل میںدھنسا دیاہے اورصوبے کے بچے بچے کومقروض بنادیاہے ۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ قرضہ نہ لینے کے بلندوبانگ دعوے کرنیوالے عمران خان اوروزیراعلیٰ بتائے کہ ریپیڈ بس منصوبے کیلئے کتناقرضہ لیاہے،پرویزخٹک نے صوبے کے عوام کو ساڑھے چارسال سے سہولیات سے محروم رکھااوراب انتخابات کے نزدیک ہوتے ہی اسے عوام کی فلاح وبہبودستانے لگی ہے مگرعمران خان اورپرویزخٹک خاطر جمع رکھیںیہ سوتیلی ماںجیساسلوک خیبرپختونخواکے عوام کبھی نہیںبھولیںگے اورآئندہ عام انتخابات میںبیلٹ کے ذریعے اسکابھرپوربدلہ لیںگے۔








