اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال سے جرمن کے سفیر مارٹن کابلر نے ملاقات کی۔ جمعہ کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں خطے کی صورتحال زیر بحث آئی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ دیوار برلن کے گرنے اور جرمنی کے اتحاد میں پاکستان کی قربانیاں شامل ہیں، افغانستان میں سوویت یونین کی شکست نے یورپ کا نقشہ …
وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال سے جرمن سفیر مارٹن کابلر کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال سے جرمن کے سفیر مارٹن کابلر نے ملاقات کی۔ جمعہ کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں خطے کی صورتحال زیر بحث آئی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ دیوار برلن کے گرنے اور جرمنی کے اتحاد میں پاکستان کی قربانیاں شامل ہیں، افغانستان میں سوویت یونین کی شکست نے یورپ کا نقشہ بدلہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن اور ترقی کے لئے جرمنی کو بھرپور تعاون کرنا چاہیے،پاکستان اور جرمنی کے مابین سائنس و ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ تربیت کے فروغ پر اتفاق رکھتے ہیں۔پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کے تانے بانے مغربی سرحد کے پار شر پسند عناصر سے ملتے ہیں ، افغانستان میں امن و استحکام پاکستان کے لئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی ہے کہ افغانستان میں امن کی بحالی سیاسی مفاہمتی عمل کے ذریعے قائم ہو، سی پیک اور معیشت ہی دراصل پاکستان کے لئے سٹریٹجک ڈیپتھ ہے، خطے کے ممالک مل کر افغانستان میں امن کی بحالی کے لئے کام کریں۔








