مسلسل فتوحات کے بعد ٹیم کا مورال بلند، سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرنا ہدف ہے، سرفراز احمد

شارجہ ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے کہا ہے کہ مسلسل فتوحات کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے، سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرنا ہدف ہے اور مقصد کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی، ناقص بیٹنگ پاکستان کے ہاتھوں متواتر شکستوں کا سبب …

شارجہ ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے کہا ہے کہ مسلسل فتوحات کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے، سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرنا ہدف ہے اور مقصد کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی، ناقص بیٹنگ پاکستان کے ہاتھوں متواتر شکستوں کا سبب ہے، آخری میچ جیتنے کیلئے پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آخری ون ڈے (کل) پیر کو کھیلا جائے گا اور گرین شرٹس کو سیریز میں 4-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ اپنے ایک بیان میں پاکستانی ٹیم کے قائد نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد ٹیم نے ون ڈے سیریز میں جس طرح کم بیک کیا وہ قابل ستائش ہے، کھلاڑی بیٹنگ و باﺅلنگ میں عمدہ پرفارم کر رہے ہیں، امید ہے کہ وہ آخری میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو کامیابی دلانے میں کردار ادا کریں گے

مزید خبریں

Leave a Reply