وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے معروف صحافی الطاف حسن قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ الطاف حسن قریشی کے انتقال سے صحافت، فکر و دانش اور قومی مکالمے کے میدان میں ایک …
احسن اقبال کامعروف صحافی الطاف حسن قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے معروف صحافی الطاف حسن قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ الطاف حسن قریشی کے انتقال سے صحافت، فکر و دانش اور قومی مکالمے کے میدان میں ایک گہرا خلا پیدا ہو گیا ہے،
انہوں نے اپنی تحریروں، فکری بصیرت اور اصولی مؤقف کے ذریعے صحافت کو نئی جہت عطا کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ذمہ دارانہ، باوقار صحافت کو فروغ دیا اور نوجوان صحافیوں کیلئے ایک روشن مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسن قریشی کی علمی، ادبی اور صحافتی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔








