ایس ایس پی ضلع وسطی ڈاکٹر محمد عمران خان کی سربراہی میں نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے خمیسو گوٹھ ندی کنارہ اور اطراف کے علاقوں میں منشیات فروشوں اور منشیات کے عادی افراد کے خلاف ٹارگیٹڈ سویپ آپریشن کیا،متعدد منشیات کے عادی افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ ایک منشیات فروش عزت اللہ ولد بہادر خان کو گرفتار کرکے قبضے سے آئس برآمد کرلی گئی ۔
کراچی پولیس کا نیو کراچی صنعتی ایریا میں منشیات فروشوں خلاف ٹارگیٹڈ سویپ آپریشن
کراچی ۔19مئی (اے پی پی):ایس ایس پی ضلع وسطی ڈاکٹر محمد عمران خان کی سربراہی میں نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے خمیسو گوٹھ ندی کنارہ اور اطراف کے علاقوں میں منشیات فروشوں اور منشیات کے عادی افراد کے خلاف ٹارگیٹڈ سویپ آپریشن کیا،متعدد منشیات کے عادی افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ ایک منشیات فروش عزت اللہ ولد بہادر خان کو گرفتار کرکے قبضے سے آئس برآمد کرلی گئی ۔
ترجمان کے مطابق آپریشن کا مقصد ندی کی دوسری جانب سے آنے والے منشیات فروشوں اور منشیات کے عادی افراد کے خلاف کریک ڈان کرنا تھا، کارروائی کے دوران ندی پار کرنے کیلئے بنائے گئے عارضی راستوں کو ختم کردیا گیا جبکہ جھاڑیوں میں قائم منشیات استعمال کرنے کی مختلف آماج گاہوں کو بھی مسمار کردیا گیا ہے۔آپریشن کے دوران د منشیات کے عادی افراد نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے گھیرا ڈال کر انہیں حراست میں لے لیا جبکہ حراست میں لیے گئے منشیات کے عادی افراد کو بحالی مرکز منتقل کیا گیا ہے۔









