اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ایک آزاد بورڈبننا چاہئے،اسلام آباد میں ہاکی کا ایک نیشنل ٹریننگ سنٹراورنصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں دو ہاکی گراونڈ ہونے چاہیں جبکہ ہاکی کے کھلاڑیوں کو ملازمتیں ملنی چاہیں،اس حوالے سے وزیر اعظم پاکستان سے بات کرونگا ۔ چیئر مین سنیٹر سعود مجید کی زیر صدارت …
پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ایک آزاد بورڈبننا چاہئے، ریاض پیرزادہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ایک آزاد بورڈبننا چاہئے،اسلام آباد میں ہاکی کا ایک نیشنل ٹریننگ سنٹراورنصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں دو ہاکی گراونڈ ہونے چاہیں جبکہ ہاکی کے کھلاڑیوں کو ملازمتیں ملنی چاہیں،اس حوالے سے وزیر اعظم پاکستان سے بات کرونگا ۔ چیئر مین سنیٹر سعود مجید کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاﺅ س میں منعقدہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میںگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ایک آزاد بورڈ بنانا چاہتے ہیں،پاکستان ہاکی فیڈریشن کو دفتر کیلئے اسلام آباد میں جگہ دیدی ہے،یہاں پہ ہاکی کا ایک نیشنل ٹریننگ سنٹر قائم ہونا چاہئے،نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں دو ہاکی گراونڈ ہونے چاہیں،ان کوانٹر نیشنل معیار کے کوچ ہم فراہم کرینگے ،ہاکی کے کھلاڑیوں کو ملازمتیں ملنی چاہیں۔ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اس کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے۔فیفا کا بھی مسئلہ ہے۔








