ویرات کوہلی ون ڈے میں 9 ہزار رنزکے قریب

کانپور ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کو ون ڈے میں 9 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کےلئے 83 دوڑیں درکار ہیں۔ اس طرح وہ بھارت کی جانب سے یہ اعزاز حاصل کرنے والے چھٹے بلے باز بن جائیں گے۔ ویرات کوہلی اب تک 201 میچوں میں 55.38 کی اوسط سے 8917 رنز بناچکے ہیں جس …

کانپور ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کو ون ڈے میں 9 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کےلئے 83 دوڑیں درکار ہیں۔ اس طرح وہ بھارت کی جانب سے یہ اعزاز حاصل کرنے والے چھٹے بلے باز بن جائیں گے۔ ویرات کوہلی اب تک 201 میچوں میں 55.38 کی اوسط سے 8917 رنز بناچکے ہیں جس میں 31 سنچریاں اور 45 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ بھارت کی جانب سے سچن ٹنڈولکر 18426 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ سارو گنگولی 11363 دوسرے، راہول ڈریوڈ 10889 رنز کے ساتھ تیسرے، ایم ایس دھونی 9801 رنز کے ساتھ چوتھے، اظہرالدین 9378 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply