میپکو عیدالاضحیٰ پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے ہائی الرٹ، خصوصی کنٹرول روم قائم

ملتان۔ 22 مئی (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد کی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کے دوران صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور شکایات کے فوری ازالے کیلئے میپکو ریجن بھر میں خصوصی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں تمام آپریشن سرکلز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔میپکو کے 9 آپریشن سرکل ہیڈکوارٹرز میں خصوصی کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں …

ملتان۔ 22 مئی (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد کی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کے دوران صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور شکایات کے فوری ازالے کیلئے میپکو ریجن بھر میں خصوصی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں تمام آپریشن سرکلز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔میپکو کے 9 آپریشن سرکل ہیڈکوارٹرز میں خصوصی کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں جہاں افسران اور عملہ 24 گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے گا۔ سپرانٹنڈنگ انجینئرز، ایکسینز اور ایس ڈی اوز کی نگرانی میں فیڈرز، ٹرانسفارمرز اور بجلی کی تنصیبات کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فیلڈ ٹیمیں بھی متحرک رہیں گی۔میپکو ترجمان کے مطابق ریجنل اور ڈویژنل کسٹمر فسیلٹیشن سنٹرز، ہیلپ لائن 118 اور آن لائن شکایتی نظام عید کی تعطیلات میں بھی فعال رہیں گے۔ صارفین بجلی سے متعلق شکایات متعلقہ افسران کے موبائل نمبرز اور کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے بھی درج کرا سکیں گے۔میپکو ریجن کے 220 سے زائد سب ڈویژنوں کا لائن اور ٹیکنیکل سٹاف بھی عید کے دوران ڈیوٹی پر موجود رہے گا جبکہ فالٹس کے فوری ازالے کیلئے ضروری مشینری اور ٹرانسفارمرز دستیاب رکھے جائیں گے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر گُل محمد زاہد نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں بجلی کی تنصیبات، کھمبوں اور گرڈ اسٹیشنز کے قریب نہ پھینکی جائیں کیونکہ اس سے شارٹ سرکٹ اور بجلی کی بندش کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔

مزید خبریں