بجلی کے بلوں میں سلیب سسٹم کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں سلیب سسٹم کے نفاذ کے خلاف دائر درخواست 3جون کو سماعت کیلئے مقرر کر دی ۔جسٹس خالد اسحاق، شہری اشبا کامران کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست میں نیپرا سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو فریق بنایا گیا ہے

لاہور۔22مئی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں سلیب سسٹم کے نفاذ کے خلاف دائر درخواست 3جون کو سماعت کیلئے مقرر کر دی ۔جسٹس خالد اسحاق، شہری اشبا کامران کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست میں نیپرا سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ بجلی کے بلوں میں سلیب سسٹم کا نفاذ آئین اور قانون کے خلاف ہے۔ درخواست کے مطابق 200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین پروٹیکٹڈ کیٹگری میں شامل ہوتے ہیں تاہم سلیب سسٹم کے باعث بجلی کے بل دوگنا سے بھی زیادہ ہو جاتے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اضافی بل بطور سزا چھ ماہ تک وصول کیے جاتے ہیں جبکہ نیپرا ایک ریگولیٹری اتھارٹی ہے، سزا دینے والا ادارہ نہیں۔ مزید کہا گیا کہ سلیب سسٹم نیپرا ایکٹ کی متعدد دفعات سے بھی متصادم ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ بجلی کے بلوں میں سلیب سسٹم کے نفاذ کو کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید خبریں