لاہور۔25مئی (اے پی پی):ترجمان پی ایچ ایف کے مطابق پاکستان میں قومی کھیل ہاکی کے کھوئے ہوئے وقار کی بحالی اور اسے نچلی سطح سے دوبارہ مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے ایک بڑے اور جامع منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ اقدامات وزیراعظم کے کھیل دوست ویژن کے مطابق اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی کی خصوصی سرپرستی میں …
قومی کھیل ہاکی کو دوبارہ مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے جامع منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ، ترجمان

مزید خبریں
لاہور۔25مئی (اے پی پی):ترجمان پی ایچ ایف کے مطابق پاکستان میں قومی کھیل ہاکی کے کھوئے ہوئے وقار کی بحالی اور اسے نچلی سطح سے دوبارہ مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے ایک بڑے اور جامع منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ اقدامات وزیراعظم کے کھیل دوست ویژن کے مطابق اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی کی خصوصی سرپرستی میں کیے جا رہے ہیں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نیشنل ہاکی کوچنگ انیشیٹو کے تحت ملک گیر نیٹ ورک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد کوچز کی پیشہ ورانہ تربیت، سکولوں کو ہاکی کا سامان فراہم کرنا اور انڈر 15 ٹیلنٹ کے لیے ایک مضبوط اور پائیدار نظام قائم کرنا ہے۔اس پروگرام کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تین ہفتوں پر مشتمل ایلیٹ ٹریننگ پروگرام منعقد کیا جائے گا جہاں جدید تقاضوں کے مطابق کوچز کو تربیت دی جائے گی۔ تربیت مکمل کرنے والے سرٹیفائیڈ کوچز کو ملک بھر کے مختلف اضلاع میں تعینات کیا جائے گا تاکہ وہ مقامی سطح پر نئے اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی رہنمائی اور تربیت کر سکیں۔آئی پی سی سیکرٹری اور ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ، صدر پی ایچ ایف محی الدین احمد وانی کی نگرانی میں اس گراس روٹ پروگرام کے ثمرات سامنے لانے کے لیے رواں سال نومبر میں پہلی نیشنل انڈر 15 ہاکی چیمپئن شپ بھی منعقد کی جائے گی، جس میں مختلف اضلاع سے ابھرنے والا نیا ٹیلنٹ قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گا۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم کے ویژن اور فیڈریشن کی موجودہ قیادت کی مخلصانہ سرپرستی میں یہی وہ موثر اور پائیدار حکمت عملی ہے جس کے ذریعے قومی کھیل ہاکی کو ایک مرتبہ پھر عروج کی جانب لے جایا جا سکتا ہے۔








