پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اختتام پذیر

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اتوار کو اختتام پذیر ہوگیا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے کہا کہ فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں23 کھلاڑیوں نے تربیت حاصل کی جن کھلاڑیوں نے تربیت حاصل کی ہے ان میں بدر منیر، انیس جاوید، نثار …

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اتوار کو اختتام پذیر ہوگیا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے کہا کہ فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں23 کھلاڑیوں نے تربیت حاصل کی جن کھلاڑیوں نے تربیت حاصل کی ہے ان میں بدر منیر، انیس جاوید، نثار علی، محمد ایوب خان، ذیشان عباسی، محمد جمیل، محسن خان، اسرار الحسن، محمد اعجاز، مطیع اللہ، محمد راشد، کامران اختر، ثناءاللہ اور راہد اللہ شامل ہیں۔ کھلاڑیوں کو کوچ عبدالرزاق اور ٹرینر طاہر محمود بٹ تربیت دی۔ انہوں نے کہ ورلڈ کپ کےلئے 17 رکنی حتمی ٹیم کا نومبر کے پہلے ہفتے میں اعلان کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply