پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں 36 رنز سے ہراکر ٹوئنٹی20 میچوں کی سیریز 3-0سے جیت لی،اس طرح ون ڈے سیریز کے بعد پاکستان نے ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی سری لنکا کو وائٹ وائش کردیا‘ شعیب ملک میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے لاہور۔29 اکتوبر(اے پی پی )پاکستان نے محمد عامر کی شاندا ر بولنگ اور شعیب ملک کی شاندار بیٹنگ …
پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں 36 رنز سے ہراکر ٹوئنٹی20 میچوں کی سیریز 3-0سے جیت لی

مزید خبریں
پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں 36 رنز سے ہراکر ٹوئنٹی20 میچوں کی سیریز 3-0سے جیت لی،اس طرح ون ڈے سیریز کے بعد پاکستان نے ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی سری لنکا کو وائٹ وائش کردیا‘ شعیب ملک میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے
لاہور۔29 اکتوبر(اے پی پی )پاکستان نے محمد عامر کی شاندا ر بولنگ اور شعیب ملک کی شاندار بیٹنگ کے باعث سری لنکا کو تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں 36 رنز سے ہراکر ٹوئنٹی20 میچوں کی سیریز 3-0سے جیت لی،اس طرح ون ڈے سیریز کے بعد پاکستان نے ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی سری لنکا کو وائٹ وائش کردیا‘ شعیب ملک میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔،گرین شرٹس کے 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز پر ہمت ہار گئی،پاکستانی ٹیم کی فتح میں اہم کردار محمد عامر ، شعیب ملک اور عمر امین کی عمدہ بیٹنگ نے ادا کیا، دونوں نے بالترتیب 51 اور34 رنز بنائے، محمد عامر سب سے کامیاب بولر رہے، انہوں نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا، فہیم اشرف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا مکمل آغاز ہو گیا، سری لنکن کرکٹ ٹیم کی لاہور آمد کے بعد سیریز کے تیسرے میچ میں بھی قومی ٹیم کی کامیابی نے شائقین کی خوشیاں دوبالا کر دیں۔ قذافی سٹیدیم میں گزشتہ شام شروع ہونے والے ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستانی ٹیم شعیب ملک اور عمر امین کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت پاکستانی ٹیم 180 رنز کا مجموعہ تشکیل دینے میں کامیاب رہی۔ اس ے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستانی اوپنرز کو ابتدائی طور پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس کے بعد فخر زمان اور عمر امین نے ٹیم کو 50 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا لیکن 57 کے مجموعی سکور پر فخر 27 گیندوں پر 31 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔








